جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

کراچی کے تین اضلاع میں پارٹی پوزیشن جاری

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کراچی کے ضلع جنوبی، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں پارٹی پوزیشن جاری کردی۔

ضلع جنوبی کے دو ٹاؤنز کی 26 میں سے 25 یو سیز میں انتخابات ہوئے۔ضلع جنوبی میں پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 15 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی۔ جبکہ تحریک انصاف 9 اور تحریک لبیک نے ایک نشست حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق پیپلز پارٹی کے 46، تحریک انصاف کے41  جنرل ممبرز کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی 12، تحریک لبیک 4 اور ایک آزاد امیدوار جنرل ممبر کی نشست پر کامیاب ہوا۔ 

ضلع جنوبی میں 104 وارڈز پر جنرل ممبر کے انتخابات ہوئے۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کے 3 ٹاؤنز کی 32 میں سے 31 یوسیز پر انتخابات ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے چیئرمین، وائس چیئرمین کی 25 نشستیں جیتیں۔ مسلم لیگ ن 3، پی ٹی آئی 2 اور جے یوآئی نے ایک نشست جیتی۔

کیماڑی کے 123 وارڈز میں سے 72 پر پیپلز پارٹی نے جنرل ممبر کی نشست حاصل کی۔ پی ٹی آئی 21، جماعت اسلامی نے 12، مسلم لیگ ن 5 جنرل ممبرز کی نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ تحریک لبیک 4، مسلم لیگ فنکشنل اور آزاد امیدواروں نے 3۔3 جنرل ممبرز کی نشستیں حاصل کیں۔

ضلع غربی کے 3 ٹاؤنز میں 33 میں سے 30 یونین کمیٹی پر انتخابات ہوئے۔ جہاں پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ تحریک انصاف 8، جماعت اسلامی 5 اور جے یو آئی ایک یوسی پر کامیاب ہوئی۔

ضلع غربی کے 132 وارڈز پر جنرل ممبرز کے لئے انتخابات ہوئے۔ پیپلز پارٹی 35، پی ٹی آئی 50، جماعت اسلامی نے 35 وارڈز میں کامیابی حاصل کی۔ تحریک لبیک 5، جے یوآئی نے 4 جبکہ آزاد امیدواروں نے جنرل ممبرز کی 3 نشستیں حاصل کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.