کراچی کی نجی یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر نے شہر کی موٹرسائیکل سوار خاتون پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر فخریا طور پر شیئر کی ہے۔
پروفیسر شہلا نجیب ڈین لبرل آرٹس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لیڈی ٹریفک کانسٹیبلز کی اپنے ہمراہ تصویر شیئر کی۔
پروفیسر شہلا نجیب نے یہ بھی تحریر کیا کہ انھیں لیڈی کانسٹیبلز کو اس طرح ڈیوٹی کرتے دیکھ کر بہت زیادہ خوشی محسوس ہوئی اور ان کی یہ تحریر اس بات کا مظہر ہے کہ ٹریفک پولیس کراچی خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ پیشہ ورانہ زندگی میں یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ٹریفک پولیس کراچی کو اپنی خواتین افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔
Comments are closed.