بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی اغواء ہوئی 12 سالہ لڑکی لودھراں سے بازیاب

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 15 ستمبر کو اغواء ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں سے بازیاب کر لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 35 سی سے 15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی ٹاؤن تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں میں کارروائی کر کے بازیاب کرایا ہے۔

لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کرنے کی غرض سے اغواء کیا تھا جو پولیس کی کارروائی کے دوران فرار ہو گیا۔

پولیس نے ملزم شہباز کے بھائی سمیت 4 رشتے داروں کو اغواء میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.