کراچی کینٹ اسٹیشن پر خیبر میل کے مسافروں نے ڈبل بکنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کی وجہ سے کینٹ اسٹیشن پر ریلوے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی۔ خیبر میل کو رات 10 بجے روانہ ہونا تھا مگر تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ڈی ایس ریلوے سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو خیبر میل اور سکھر ایکسپریس میں ایڈجسٹ کرلیا گیا۔ دونوں ٹرینیں مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی ہیں۔
دو ہفتے قبل ریلوے کے بکنگ نظام میں خرابی ہوئی تھی۔
Comments are closed.