وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔
وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کچھ ارکان نے گورنر سندھ، صدر پی ٹی آئی کراچی سیف اللّٰہ نیازی، عبدالحفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی۔
پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر اور وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں، عبدالحفیظ شیخ 2008 میں بھی یہ ہی باتیں کرتے تھے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی کو کراچی ترقیاتی پلان پر بریفنگ دی۔
رکن اسمبلی نجیب ہارون نےکہا کراچی میں کچھ نہیں ہورہا، جھوٹ بولا جارہا ہے، پارٹی میں گروپنگ زیادہ ہوچکی ہے، مفادات کا کھیل چل رہا ہے۔
Comments are closed.