جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8  کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 201 کا مجموعہ سجا دیا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 54 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی طرف سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

عماد وسیم کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، وہ پی ایس ایل 8 میں 329 رنز بنا چکے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عرفان خان 30، ایڈم روسینگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک 12 اور شرجیل خان 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹام کَرن نے 2، فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے لیے شاداب خان اور عماد وسیم میدان میں اترے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کی حکمت عملی بتادی۔

کراچی کنگز کا ایونٹ میں یہ 8 واں میچ ہے، عماد وسیم نے فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل کے دوران آخری 5 میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

اسی ایونٹ میں 16 فروری کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے کراچی کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.