ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ، خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم خواتین سے زیورات چھیننے والے گروہ میں شامل ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس کلفٹن بلاک 5 گندا نالہ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود 2 مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم سے ایک پستول اور خواتین سے چھینی ہوئی 4 چوڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.