بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی تانیہ جاں بحق ہو گئی۔

تانیہ کے والد کے مطابق بدقسمت تانیہ گھر کے باہر بارش کے پانی میں کھیل رہی تھی، 4 سالہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائٹ ہاؤس چپل گلی کے قریب…

شام کے وقت کھمبے پر اسپارک ہوا تھا تاہم شکایت کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔

تانیہ کی تدفین کے لیے لاش کو آبائی علاقے بہاولپور لے جایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے کر لی گئی ہے۔

لیاقت آباد شریف آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد صابر کے نام سے کی گئی۔

کراچی کی شمسی سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اس سے قبل لائٹ ہاؤس چپل گلی کے قریب ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت 45 سالہ ساجد لودھی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی چپل گلی میں بجلی کے بلب چوری کر رہا تھا، بارش کے باعث جگہ گیلی تھی جس کی وجہ سے اسے کرنٹ لگا اور اس کی فوری طور پر موت واقع ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.