کراچی میں رات گئے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشنِ معمار میں بنگالی موڑ کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
متوفی کی لاش ایمبولینس کے ذریعے پہلے قریبی اسپتال پھر ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی۔
دوسری جانب پانی گھر میں جمع ہو جانے کے باعث اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر کی چھت گر گئی جس کے نیچے دب کر 1 خاتون اور اس کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
واقعے میں ایک زخمی بچے کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ چاروں لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں 11 ستمبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Comments are closed.