بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

کراچی: کرائے دار اور مالک مکان میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرائے دار اور مالک مکان کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کرائے دار نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق 2 افراد پر فائرنگ کرنے کے بعد کرائے دار نے خود کو گولی ماری۔

پولیس کے مطابق کرائے دار بےروزگاری کے باعث کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کرسکا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق کرایا ادا نہ کرنے پر گھر کے مالک اور کرائے دار میں جھگڑا چل رہا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.