کراچی کا گرین لائن منصوبہ کس کا ہے؟ ن لیگ کے سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے موجودہ گورنر آمنے سامنے آگئے۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت کو صاف صاف جتادیا کہ یہ منصوبہ ن لیگ کا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرین لائن بس ن لیگ کا پروجیکٹ ہے، ن لیگی دور میں اس منصوبے کا 80 فیصد انفرا اسٹرکچر مکمل ہوچکا تھا۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ حکومت نے 3 سال سے زائد عرصے میں 40 بسیں منگوائیں، یعنی انہوں نے اپنی حکومت کے ہر ماہ کی مناسبت سے ایک بس منگوائی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے، یہ کچھ شرم کریں، نواز شریف کا شکریہ ادا کریں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کراچی کے لیے ایک کے بعد ایک خوش خبری لا رہی ہے، آئندہ ماہ گرین لائن سروس کا افتتاح کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ 2023ء سے قبل کے فور منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا۔
Comments are closed.