کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 26اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.