کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے کالعدم تنظیم سے تعلق اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے ملزم محمد عذیر کو مجموعی طور پر 15 سال کی سزا سنادی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں کالعدم تنظیم سے تعلق اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے چندہ جمع کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محمد عذیر کو مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر دس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزم کو تحویل میں لے کر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف 20 جولائی 2020 کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر قانونی کارروائی کی گئی تھی۔
ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے چندہ جمع کر رہا تھا۔
Comments are closed.