پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

کراچی: کالعدم تنظیم ایس آر اے کا مبینہ دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی میں کالعدم تنظیم ایس آر اے کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق مبینہ دہشتگرد ممتاز علی کو انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم کلفٹن میں ریسٹورنٹ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کرنا چاہتا تھا۔

ملزم کو ابراہیم حیدری میں بھی حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزم کے پاس موجود آئی ای ڈی ڈیوائس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.