بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کالج جانے کیلئے گھر سے نکلی طالبہ لاپتہ

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے کالج کی طالبہ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم ایس…

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی سے 16 سالہ لڑکی کالج جانے کے لیے نکلی اور پھر واپس گھر نہیں پہنچی۔

لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے مبینہ اغواء کا واقعہ 24 فروری کو پیش آیا ہے، جس کے سلسلے میں لڑکی کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.