کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی ہلاک ہوگئے۔
کراچی کے معروف ماہر امراض چشم اور سابق سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گینانی کو لیاری ایکسپریس وے پر کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واقعے میں ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃالعین زخمی ہوئیں۔
ڈاکٹر بیربل گینانی اسپنسر آئی اسپتال لیاری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی رہے، وہ ڈیڑھ برس قبل طارق پبلک ہیلتھ سٹی گورنمنٹ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بیربل گینانی کی ٹارگیٹ کلنگ کی واردات ایسے مقام پر ہوئی جہاں دو تھانوں کی حدود لگتی ہے۔
گارڈن اور سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں حدود کا تنازعہ آخری وقت تک جاری تھا۔
Comments are closed.