بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ڈی آئی جی سے لڑائی کرنے والا بھی کرپشن کیس میں گرفتار

کراچی میں جھگڑے کے دوران ڈی آئی جی عبداللّٰہ شیخ سے لڑائی کرنے والا کرپشن کیس میں گرفتار ہوگیا۔

کراچی میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے افراد میں ڈی آئی جی پر تشدد اور زیوارت چھیننے کا الزام لگانے والا شہری بھی شامل ہے۔

لڑائی کے فریق شہری نے ڈی آئی جی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کا رروائی کی درخواست دائر کردی۔

نیب نے کہا ہے کہ وکاش کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وکاش نے گزشتہ روز کراچی میں ڈی آئی جی عبداللّٰہ شیخ سے لڑائی کی تھی۔

اس نے ڈی آئی جی پر تشدد کرنے اور زیور چھیننے کا الزام بھی لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.