کراچی میں ڈینگی کے کیسز اور اموات سے متعلق اعداد و شمار دینے والا کوئی بھی نہیں ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کا آفس کراچی میں ایک سال پہلے بند کردیا گیا تھا۔
محکمہ صحت نے ڈینگی کنٹرول اور ملیریا کنٹرول پروگرام ویکٹر بورن ڈیزیز میں ضم کردیا تھا۔
ڈینگی کنٹرول پروگرام ضم کیے جانے کے بعد حیدر آباد منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اس پروگرام کا عملہ بھی پچھلے سال دیگر محکموں میں بھیج دیا گیا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز کراچی میں سامنے آتے رہے ہیں، انسداد ڈینگی اسپرے کرنے والی موٹرسائیکلیں اور مشینری بھی غائب ہے۔
Comments are closed.