single woman dating im bold beautiful inside and outside indian divorced dating sites australia looking for married women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں سینیٹر عبدالقادر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر عبدالقادر نے پنجاب میں اضلاع کی یکساں ترقی کے عثمان بزدار کے وژن کو سراہا۔

صادق سنجرانی اور عبدالقادر نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی مٹی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارافرض ہے اتفاق کی قوت سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد میں آگے رہی ہے، صوبائی ہم آہنگی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کی، یہ جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے مفادات سب سے مقدم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.