کراچی کے علاقے صدر میں 28 ستمبر کو دانتوں کے کلینک پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث اہم ملزم کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جس نے کلینک میں داخل ہو کر فائرنگ کی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ واردات انجام دینے کے بعد ملزم ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردی کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صدر میں واقع ڈینٹل کلینک میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ملزم واردات انجام دینے کے بعد پیدل بھاگتا ہوا جہانگیر پارک کے دروازے کے قریب موجود موٹر سائیکل سوار ساتھی کے پاس پہنچا تھا اور دونوں باآسانی فرار ہو گئے تھے۔
حملے کی ذمے داری نئی تشکیل شدہ مسلح تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی نے قبول کی تھی۔
Comments are closed.