جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: ڈیفنس میں پارٹی کے دوران نوجوان نشہ آور چیز کھانے سے ہلاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں منیب نامی  نوجوان مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھانے سے ہلاک ہوگیا، نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اس کے دو دوستوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات فلیٹ میں پارٹی کے دوران منیب نے نشہ آور چیز کھائی، منیب کی حالت غیر ہونے پر دوستوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منیب کی موت نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی، لاش کا پوسٹ مارٹم کروالیا ہے، موت کی حتمی وجہ رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی منیب کے بہنوئی کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ منیب کو اسپتال لے جانے والے دونوں دوست ہنزلہ اور تنویر کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.