cougar hookup in louisiana free amarillo hookups black gay hookup is there a real hookup app ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پپری سے آنے والے 2 کزنز پانی میں ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی

کراچی میں پپری کے علاقے سے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے آنے والے 2 کزن پانی میں ڈوب گئے۔ ایک کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مرنے والوں کے دوستوں اور عزیزوں کا کہنا ہے کہ بروقت مدد مل جاتی تو نوجوان بچ سکتے تھے۔

پولیس کے مطابق سی ویو پر بدھ کے روز 2 نوجوان ڈوب گئے، جن کی شناخت سونو اور دانیال کے نام سے ہوئی۔ دونوں کی عمریں 20، 21 سال تھیں۔

سونو کو کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیا جبکہ دانیال کی تلاش جاری ہے۔

ڈوبنے والے نوجوانوں کے ساتھ سی ویو پر پکنک پر آئے ہوئے دوستوں حمزہ اور نوید نے بتایا کہ انہیں لوگوں نے بتایا کہ تمھارے دوست ڈوب رہے ہیں، ہم انہیں بچانے کے لیے پانی میں اترے لیکن انہیں بچا نہیں پائے، ہم نے پولیس سے مدد مانگی لیکن بروقت مدد نہیں مل سکی۔

سونو کے ماموں اقبال نے بتایا کہ نوجوانوں کو بچانے کے لیے بروقت مدد کی جاتی تو وہ آج زندہ ہوتے۔

ڈوب جانے والے نوجوان کی لاش کو سمندر سے نکالنے والے ایدھی کے رضا کار شاہد نے بتایا کہ اسے اس کام میں چھ گھنٹے لگے۔

رات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری ہے، تاہم ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.