کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں گارڈن ہیڈکوارٹرز میں موجود 68 دستی بم خطرناک حالت میں قرار دیے گئے ہیں۔
اس میں بتایا گیا کہ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں موجود مارٹر شیل کو بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ تمام دستی بم اور مارٹر شیل فوری طور پر پاک فوج کے حوالے کیے جائیں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تمام دستی بم اور مارٹر شیل فوری طور پر تلف کیے جائیں۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔
بعدازاں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
Comments are closed.