بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے بسیں بند کیں۔ آج لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

احتجاج کی وجہ سے دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں کو صرف سرکاری بسوں کا ہی آسرا رہا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، ٹول ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس سمیت مختلف ٹیکسز میں کمی کی جائے۔

قبل ازیں چیئرمین ٹرانسپوٹرز ایکشن کمیٹی عصمت اللّٰہ نیازی نے کہا تھا کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات جزوی طور پر کامیاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کار، ٹرک اور ایمبولینس وغیرہ کو موٹر وے پر جانے کی اجازت ہوگی، کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.