thai sex mature site to chat online hurry up in chinese queen without a crown gumtree worldwide to love someone like you

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے الفلاح اور سائٹ اے میں کارروائی کے دوران 2 زخمی ملزمان سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق الفلاح جمعہ گوٹھ ملیر ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے نتیجے میں 2 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، زخمی ملزمان کی شناخت انور اور اللّٰہ دینو کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کے عملے…

ملزمان الفلاح، رفاہِ عام، شمسی سوسائٹی اور اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سائٹ اے ولیکا روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار 2 ملزمان منشیات فروش جبکہ 1 ڈاکو ہے، گرفتار ڈاکو عمیر کی ڈرائی فروٹ کی دکان میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ چکی ہے۔

کراچی میں پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 1100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

ادھر سائٹ سپر ہائی وے اور بلوچ کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.