کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لاک ڈاؤن میں مسجد بند کرانے کے معاملے میں پولیس پر حملے کے کیس میں دو ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ندیم اور جواد کو مقدمے میں عدم شواہد پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا، دونوں ملزمان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وکیل ملزمان نے بتایا کہ کیس میں دونوں ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت لی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے لیاقت آباد میں پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف گزشتہ سال لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.