کراچی میں سچّل تھانے کی پولیس موبائل پر گشت کے دوران دستی بم کا حملہ ہوا، جس میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنا ہوا تھا، واقعے کے فوری بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نامعلوم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ نے بتایا کہ واقعہ رم جھم اپارٹمنٹس کے قریب پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا یا کریکر دھماکا تھا، اس کا تعین کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments are closed.