بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پتھراؤ سے 3 اہلکار، فائرنگ سے 1 شخص زخمی، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر ملزمان کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، بن قاسم میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔

گلبائی میں مزدور سر پر وزنی شے لگنے سے جبکہ بلدیہ میں زہر خورانی سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے باہر زمینداروںٍ کے احتجاج اور دفتر پر پتھراؤ ، توڑ پھوڑ کے بعد سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں کچھ افراد پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں، جب وہاں پولیس کی نفری پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔

ملزمان کے پتھراؤ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں اے ایس آئی کریم بخش، اہلکار محبوب علی اور وسیم عباس شامل ہیں۔

دوسری جانب بن قاسم کے علاقے تھر گوٹھ میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 18 سالہ رمضان زخمی ہو گیا۔

گلبائی میں گودام میں کام کے دوران سر پر وزنی چیز لگنے سے 29 سالہ مزدور قاسم جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے بھگوان گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے 25 سالہ خاتون کرشنا دیوی جاں بحق ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.