کراچی کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بزنس مین محمد لاکھانی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کسی اور مقام پر پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بزنس مین محمد لاکھانی کی حالت خطرے سے باہر ہے، جو نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف بلڈر محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چناکے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنانے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
Comments are closed.