جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

پشاور دھماکا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو ہٹا دیا گیا

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کے بعد تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جاوید اقبال کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا جبکہ سہیل خالد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پشاور پولیس لائن کی مسجد میں’’ خود…

اسی طرح زاہد مروت کو ڈی پی او چارسدہ تعینات کردیا گیا اور آصف گوہر  کو ایس پی اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور دھماکے کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخو بھی تبدیل ہوگئے، امداد اللّٰہ بوسل نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.