جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

برطانیہ، سرکاری ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

برطانیہ میں 5 لاکھ سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کردی، ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

احتجاج میں ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے حصہ لیا۔

ملازمین کی ہڑتال کے باعث اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہوئی، جبکہ ملک بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے ہڑتال سے 23 ہزار سے زائد اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر ہوگا۔ ٹیچرز کی ہڑتال کے ساتھ دیگر محکموں سے وابستہ 50 لاکھ ورکرز بھی ہڑتال پر ہونگے۔

پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونیورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.