جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: پاکستان ہندو کونسل کے تحت 122 جوڑوں کی اجتماعی شادی

پاکستان ہندو کونسل کے تحت کراچی ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

اس موقع پر 122جوڑوں کی شادی ہوئی۔ سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی ہے 15 سو سے زائد جوڑوں کی شادیاں کرا چکے ہیں۔ 

رمیش کمار نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز میں شادیوں کی اجتماعی تقریب کرواتے ہیں۔

رمیش کمار کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں کو ضروری اشیا اور رقم بھی فراہم کرتے ہیں۔ 

نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ بھی تقریب میں شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.