بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

کراچی کی شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.