بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پوجا کماری کا قاتل جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سکھر میں پوجا کماری قتل کیس کے مرکزی ملزم واحد بخش لاشاری کو سول کورٹ نے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 18 سالہ پوجا کماری کو اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل کیا ہے۔

کیس سے متعلق سکھر پولیس نے بتایا کہ ملزم واحد بخش لاشاری مقتولہ کا پڑوسی تھا جو مقتولہ کو پسند کرتا تھا۔

سندھ کے شہر سکھر میں اغواء کی کوشش کے دوران قتل ہونے والی 18 سالہ پوجا کماری کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

سکھر پولیس نے بتایاکہ پوجا کماری قتل کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقتولہ کے ورثاء غم سے نڈھال ہیں، انہوں نے حکومت سے انصاف کی دہائی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھر میں ملزم واحد بخش لاشاری نے شادی سے انکار کرنے پر اقلیتی برادری کی لڑکی پوجا کماری کو قتل کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.