کراچی میں فربہ خاتون کو فروخت کیے گئے ڈائٹ پلان پر ڈاکٹر کو لینے کے دینے پڑگئے، 38 ہزار روپے کے ڈائٹ پلان کا اُلٹا اثر ہوا تو خاتون کے بیٹے نے مقدمہ کردیا، کنزیومر کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر کو ڈھائی لاکھ کا جرمانہ دینا پڑا۔
ڈاکٹر غلطی کرے تو نقصان مریض کا ہوتا ہے، مگر کراچی کی ایک خاتون نے اس نقصان کو لاکھوں روپے کے فائدے میں بدل لیا۔
دلچسپ تفصیل یہ ہے کہ عبدالجبار لغاری کی والدہ فہمیدہ موٹاپے کا شکار تھیں، وزن کم کرنے کیلئے جبار نے ستمبر 2022ء میں ندا نامی ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان کیلئے رجوع کیا۔
ڈاکٹر صاحبہ نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی اور 38 ہزار روپے میں سلم اسمارٹ بنانے کا ڈائٹ پلان تھما دیا، لیکن ڈائٹ لیتے ہی فہمیدہ کے پیٹ میں مروڑ کی ایسی لہریں اٹھیں کہ درد سے دہری ہوگئیں۔
جبار لغاری نے ماں کو اذیت دینے پر ڈاکٹر کیخلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور بتایا کہ ڈائٹ پلان فیل ہونے کے باوجود ڈاکٹر نے رقم واپس نہیں کی۔
عدالتی حکم پر ڈاکٹر کو ڈھائی لاکھ روپے ہرجانہ عدالت میں جمع کروانا پڑا۔
Comments are closed.