کراچی والوں کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، یکساں ٹیرف کےلیے کےالیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہوگی۔
وفاقی حکومت کی رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔
نیپرا میں ہونے والی سماعت میں فیصلہ کیا گیا کہ کےالیکٹرک صارفین سے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
فیصلہ ہوا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین سے دوسری سہ ماہی کی مد میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا فیصلے کے بعد کراچی والے اپریل سے جون اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، 20 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.