پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جلسے کے موقع پر جلسہ گاہ خالی ہونے کی ویڈیو شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعید غنی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی نے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی عمران نیازی کو مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری روز کراچی میں پنڈال سجایا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس بار تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت میں آئے گی اور وفاق میں بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک خاندان 30 سال سے سندھ کے عوام کو لوٹ رہا ہے، سندھ میں ڈاکو راج کو ہٹایا جائے گا، سندھ کے ڈاکو راج اور شریف مافیا کو دوسرا این آر او ملا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مارچ سے فارغ ہو کر پورا زور سندھ پر لگاؤں گا، سندھ کے ہر ضلع میں جاؤں گا،سندھ کو زرداری سے آزاد کراؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے پوچھتا ہوں کیا وہ زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہیں؟ کیا پیپلز پارٹی نے کراچی کے مسائل حل کرا دیے؟
Comments are closed.