ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےجماعت نہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 17780 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 16814 امیدوار امتحانات میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 11081 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2937 طلباء اور 8144 طالبات شامل ہیں۔
تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 6032، چھ پرچوں میں1787، پانچ پرچوں میں 781، چار پرچوں میں 301، تین پرچوں میں 1781، دو پرچوں میں 209 اور ایک پرچے میں 152 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کامیابی کا تناسب 54.44 فیصد رہا۔ اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں 6233 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 5733 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 3985 طلباء اور 1748طالبات شامل ہیں۔
جنرل گروپ پرائیویٹ کے تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 3345، چھ پرچوں 1212، پانچ پرچوں میں 538، چار پرچوں میں 217، تین پرچوں میں 148، دو پرچوں میں 92 اور ایک پرچے میں 110 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کامیابی کا تناسب 58.35 فیصد رہا۔ تمام جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 55.77 فیصد رہا۔
Comments are closed.