بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: نارتھ کراچی میں تجاوزات گرادی گئیں

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سیکٹر سیون ڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں سڑک، فٹ پاتھ اور سروس روڈ پر بنائی گئی تجاوزات گرا دی گئی ہیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانوں، ہوٹلوں، تندور اور گھروں کی غیرقانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قانونی طور پر کے ایم سی کی اجازت سے لگائے گئے اخبار فروشوں کے 4 اسٹال بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔

آپریشن کے دوران پولیس، رینجرز، اینٹی اینکروچمنٹ، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا عملہ بھی موجود تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.