بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: نئے 1944 کورونا کیسز سامنے آ گئے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں اس کے مثبت کیسز کی شرح بھی مسلسل 40 فیصدسے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 944 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مظفر آباد میں 29 اعشاریہ 41 فیصد، پشاور میں 23 اعشاریہ 89 فیصد، اسلام آباد میں 22 اعشاریہ 30 فیصد، حیدرآباد میں 21 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 15 اعشاریہ 83 فیصد، راولپنڈی میں 12 اعشاریہ 50 فیصد، کوئٹہ میں 7 اعشاریہ 19 فیصد اور گلگت میں 9 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ جاری ہے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 357 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 556 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 122 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.