cairns rub and tug average height of a female kills me makes me feel alive 1 thing 2 do 3 words 4 you i wish i could read your mind

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 3 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آگیا جس میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سیاہ رنگ کے بادلوں نے اپنے نرغے میں لے لیا اور شہر بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پی اے ایف فیصل بیس پر 36، گلشنِ معمار میں 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایاہے کہ قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5، یونیورسٹی روڈ پر 5 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 18ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ جناح ٹرمینل پر 10 اور ایئر پورٹ اولڈ ایریا میں 14 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.