online personal ad sites russian dating site profiles to love someone like you russian dating beauties indian divorced dating sites australia

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.