internet dating australia free militarycupid con cupid canada best online dating houston international love dating app bonjour indonesia looking for a partner in crime china girl sex com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے، فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

معاون خصوصی برائےصحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گےتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.