بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں یومِ عاشور پر بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں یومِ عاشور پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کا سسٹم کل سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.