hookup Roosevelt New Jersey edf8329we cd hookups in cochise county gay clubs for hookups hookup by tinder connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟

محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 35 اعشاریہ 7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلشنِ حدید میں 32 ملی میٹر، قائد آباد میں 28 ملی میٹر، ناظم آباد میں 23 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔

نارتھ کراچی میں 22 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 22 اعشاریہ 1 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ پر 20 اعشاریہ 7 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 20 اعشاریہ 4 ملی میٹر، مسرور بیس پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ گلشنِ معمار میں 20 اعشاریہ 1 ملی میٹر، کیماڑی میں 16 اعشاریہ 5 ملی میٹر اور اورنگی ٹاؤن میں 14 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.