کراچی میں کورونا کی زیادہ خطرناک برازیلی اور جنوبی افریقی قسم سامنے آگئی۔
صوبہ سندھ کی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا کہ برازیلی اور جنوبی افریقی اقسام پر ویکسین کا اثر بھی کچھ خاص نہیں ہوتا، اس کے باعث اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے باوجود اگر وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم متاثر کرتی ہے تو آپ بہت زیادہ بیمار ہوسکتے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وائرس کی برطانوی قسم بھی نمونوں میں ملی ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔
عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد اور اموات کی شرحِ تقریباً 68 فیصد ہے۔
وزیر صحت نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس دفعہ عید کی شاپنگ نہیں کی تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسک لگائے بغیر مارکیٹ جانا خطرناک ہے۔
Comments are closed.