بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح دیگر شہروں سے مسلسل زیادہ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح ملک کے دیگر شہروں سے مسلسل زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 42 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

مظفر آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 22 اعشاریہ 73 فیصد ، راولپنڈی میں 19 اعشاریہ 79 فیصد، پشاور میں 19 اعشاریہ 04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 18 اعشاریہ 62 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 اعشاریہ 52 فیصد اور لاہور میں 14 اعشاریہ 35 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادھر کراچی کے ضلع وسطی میں اومی کرون وائرس کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں اومی کرون وائرس کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک لگایا گیا ہے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فیصد ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 586 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 647 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں اب تک 29 ہزار 97 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.