بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ناموں کا اعلان آج سے ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ایوارڈز کے لئے ناموں کے اعلان کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، دو دنوں میں 13مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

کرکٹر آف دی ایئر کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نامزدگی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انفرادی ایوارڈز کےلیے ناموں کے اعلان کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا ۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نامزد ہوئے ہیں جبکہ ٹی 20 میں اس کیٹیگری میں بابراعظم اور محمد رضوان کی نامزدگی ہوئی ہے۔

قومی کھلاڑی ثناء فاطمہ کا نام ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر اور ون ڈے ویمن آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.