almaty photos male green eyes versatile person indian divorced dating sites australia i am looking for a husband best dating site for married uk free cupid dating site bagoong isda in english

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کل تک موسم گرم رہے گا: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل (جمعرات) تک موسم گرم ہی رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں 2 مون سون سسٹمز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے، اس ڈپریشن کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے۔

کراچی میں آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ 16سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر تھر پارکر ڈسٹرکٹ میں بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں شدید گرم موسم ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق ان دونوں سسٹمز کے تحت فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں، کراچی میں کل (جمعرات تک) موسم گرم ہی رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مشرق سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم (کل) 16 ستمبر کے بعد سسٹم کے بحیرۂ عرب میں جانے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ 17 ستمبر کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیجِ بنگال میں بننے والا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.