کراچی کے تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔
تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے اوقات بحال کیے جائے، کیوں کہ محدود اوقات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگا، رش بڑھنے سے کورونا پھیلے گا۔
دوسری جانب شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے کھولنے کے حوالے سے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے، ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی۔
Comments are closed.